(ایجنسیز)
امریکی ریاست نیویارک میں31 گاڑیا ں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین میں بروکلین کی مرکزی شاہراہ پر برف باری کے باعث ہونے والی پھسلن نے
ڈرائیوروں کے لیے گاڑیا ں چلا نا مشکل کردیا اور 31گاڑیاں ایک آپس میں ٹکراگئیں۔حادثے میں 8 افرادزخمی بھی ہوئے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر ٹر یفک کی آ مدور فت معطل رہی۔